دفترخارجہ نے سوشل میڈیا پرایف اے ٹی ایف کے معاملے پرسعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کوسختی سے مسترد اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام علاقائی اور عالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
زاہد سعید چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلق کوانتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے اورسختی سے اس طرح کے مذموم پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اور مستقبل کے معاملات کا اعلان اپنی پلینری میٹنگ کے بعد کرے گا۔
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اورکورونا وبا کے باعث اس کا انعقاد انٹرنیٹ کے ذریعے ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے سوشل میڈیا پربھی ٹرینڈ کررہا ہے۔ اورٹوئٹر پرایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے سعودی عرب کے بارے میں منفی پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا تھا۔