پشاور بی آر ٹی بس سروس24اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

 

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی سہولیت کیلئے بی آرٹی بس سروس کو اب ایک دن پہلے 24اکتوبر کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سروس کو 24اکتوبرہفتہ کے دن سے بحال کیا جائے گا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس کو بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا‘ بس کمپنی اور ٹرانس پشاور ماہرین کی جانب سے سروس کو جلد از جلد بحال کرنے کے حوالے سے دن رات کام کیا گیا۔

 بی آر ٹی کی تمام بسوں کی جامع تحقیقات‘ نئے آلات کی تنصیب،‘لوڈ اور روڈ ٹیسٹنگ کی گئی‘شہری 24 اکتوبر سے اس بہترین سفری سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

 بی آر ٹی کے تمام مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، مسافر بسوں میں خواتین، معذور اور معمر افراد کی مخصوص نشستوں پر نہ بیٹھیں‘ بی آر ٹی کی مرکزی راہداری کے ہر سٹیشن پر ہر 2 سے 4 منٹ کے بعد بس پہنچے گی۔