کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

کراچی:مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔گرفتاری کا آپریشن 46منٹ تک جاری رہا۔

نجی ٹی وی کو حاصل ویڈیو کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا آپریشن صبح 6 بج کر 8 منٹ پر شروع ہوا جب ہوٹل میں پولیس کی دو موبائلیں داخل ہوئیں۔

اس کے بعد 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم پندرہویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچی، مریم نوازکے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا۔

6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے، 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔اس آپریشن کے دوران لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔