برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں،وہاں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں،مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

 لاہور میں کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے، چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کے لئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتاہے

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں، برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے، عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔