جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک بنیادی قانونی فورم کی کمیٹی کے سامنے پاکستان کے نمائندے سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ ‘رشوت، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سمیت بدعنوانیوں سے چوری شدہ دولت کے اعداد و شمار بہت زیادہ، تقریباً 26 کھرب ڈالر سالانہ ہیں’۔
پاکستان کے نمائندے نے کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ٹیکس سے بچنے کے لیے منافع کی منتقلی جیسے غیر قانونی طریقوں سے نمٹنے کے لیے لازمی فریم ورک کا مطالبہ کیا۔
پاکستان کے نمائندے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ترقی پذیر ممالک کے چوری شدہ اثاثے ان کو مکمل طور پر واپس کردیے جائیں۔