اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیے تھا۔
دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔ جہالت پر مبنی بیانات، نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کوفروغ دیں گے۔