اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب کے بعد کل بروز پیرسے شہری اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے،ٹرین منصوبہ لاہور کے شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گا،منصوبہ کی تکمیل پر تمام متعلقہ محکموں اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،حکومت پنجاب اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے 15 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا افتتاح کیا،حکومت پنجاب کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔27.1 کلومیٹر طویل ٹریک کے لیے 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،چین سے آئے ہوئے ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی تربیت دی جب کہ ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے۔
بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے اور ابتدائی طور پر ٹرین کو 12 گھنٹے کے لیے چلایا جا رہا ہے،اورنج ٹرین کا ٹریک 27.1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین چلنے کیلئے تیار ہے،ماضی کے منصوبوں کی تکمیل کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔
ٹرین منصوبہ لاہور کے شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گا،حکومت پنجاب اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے 15 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی،منصوبہ کی تکمیل پر تمام متعلقہ محکموں اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔