ہولوکاسٹ کی طرح اسلام کے خلاف نفرت انگیز مواد پر پابندی عائد کی جائے۔ عمران خان کا بانی فیس بک کو خط

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک کے بانی کے نام خط میں لکھا ہے کہ فیس بک ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کرے،اسلام مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پر پھیلایا جا رہا ہے، ایسا مواد نفرت، انتہا پسندی، تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔


وزیر اعظم نے اپنے خط میں لکھا کہ فیس بک کی طرف سے ہولوکاسٹ پر تنقید پر عائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں، فیس بک ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کرے۔

خط میں وزیراعظم نے کہا کہ نفرت کے پیغام پر مکمل پابندی ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا پر مکمل پابندی سے قبل مسلمانوں کے خلاف قتل عام کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے جیسا کہ بھارت اور کے زیر تسلط کشمیر میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بذات خود تعصب اور جانبداری کا عکاس ہے جو بنیاد پرستی کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔