وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر آج فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔ جہاں ان سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔