پاک ترکی برادرانہ تعلقات دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں، آرمی چیف 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں یہ تعلقات اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آکر سے ملاقات کے دوران کیا۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر بات چیت ہوئی۔ 

ملاقات کے دوران دفاع اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات کے دوران ترک وزیر دفاع نے خطہ میں امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔