دبئی کے حکام نے دبئی کا سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
مسافروں کو خبردار کیا گیا ہےکہ صرف دبئی میں رجسٹرڈ لیبارٹریزکی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دبئی ایئرپورٹ پرقابل قبول ہوگی۔
اس سے پہلے سفری شرائط پوری نہ کیے جانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کو ائیرپورٹ سے واپس وطن بھیجا جاچکا ہے۔
ہفتے قبل تقریباً 300 سے زائد پاکستانی شہری مختلف پروازوں کے ذریعے وزٹ ویزے پر دبئی پہنچے تاہم نئی ٹریول پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔ سفارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔