اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی سپریم کورٹ نے 120نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔
ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی تشدد سے متعلق نئی عدالتوں کے قیام کا مسودہ طلب کیا اور نئی عدالتوں سے متعلق بریفنگ لی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ کو مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔
نئی عدالتوں میں آسامیوں کی تشکیل اور انفراسٹرکچر کیلئے فنڈز فوری جاری کیا جائے۔
وزیراعظم نے زیادتی مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔