ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے،وفاقی وصوبائی حکومت کو الرٹ رہنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے جو پاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ رہنا ہوگا، پوری قوم کو مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ کل شام افغان وزیرخارجہ سے بات چیت ہوئی، کوئٹہ اورپشاورکے دھماکوں کا ذکرکیا، اپنی اطلاعات اور خدشات پر ان سے بات کی، انہیں کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سیکورٹی کا بندوبست کیا تھا، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ ہونا ہوگا۔


گستاخانہ خاکوں پرایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا۔