وفاقی وزیرعمر ایوب نے آنے والے دنوں میں گیس کے بدترین بحران کی پیشگوئی کردی

 
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ ماضی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کیے جانے کی وجہ سے گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں سال ہی مقامی گیس کم ہو جائے گی، گیس کی کمی کو درآمدی گیس سے پورا کرنے میں وقت درکار ہے،

پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، راشد خلجی، ندیم صدیقی، جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران سے متعلق نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں سے سوال کیا جائے کہ گیس کے ذخائر دریافت کیوں نہیں کیے، یہ تو پی ٹی آئی نے آکر نئے بیس بلاکس کے آکشن کیے ہیں۔