اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز میں واپسی کا اعلان

جیو ٹی وی کے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سدرہ بتول نے شوبز انڈسٹری سے 3 سال کی عارضی کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کردیا۔

سدرہ بتول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ گھر پر اور نجی زندگی پر توجہ دینا چاہتی تھیں اسی وجہ سے عارضی طور پر شوبز چھوڑ دیا تھا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دوں، میری پہلی چوائس ہمیشہ سے فیملی رہی ہے، بہت اچھے پروجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو ترجیح دی۔‘

ایک  سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ گھریلو زندگی میں کافی صبر سے کام لینا پڑتا ہے، اگر آپ خود اچھے رہیں تو سب اچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اُن کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہیں ہوسکے، ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہےجبکہ دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کررہی ہیں۔