بھارتی بینر تلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی 

لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام Whats Love Got to Do With It ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

فلم Whats Love Got to Do With It کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم مسٹر انڈیا کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

دوسری جانب اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔