آرمینیا میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، آذربائیجان کا غلطی کا اعتراف، معذرت کرلی

ماسکو:آرمینیا میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جس میں 2افراد ہلاک ہوگئے ایم آئی24ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کی سرحد کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔ 

آذربائیجان نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مارگرانے کا اعتراف کرتے ہوئے روس سے واقعہ پر باقاعدہ معذرت کرلی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق آذربائیجان کی سرحد کے قریب ان کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے جس میں 2افراد ہلاک  جبکہ تیسرا شخص زخمی ہوا ہے۔ 

دوسری طرف آذری وزارت خارجہ نے روسی ہیلی کاپٹر غلطی سے مار گرائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ پر معذرت کرلی ہے۔

آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی سرحد کے قریب روسی ہیلی کاپٹر کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ہمارا مقصد روسی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔