جدہ، غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکہ، 4افراد زخمی

جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے کے وقت قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی جس میں فرانسیسی قونصل خانے کے اہلکار سمیت متعدد یورپی ممالک کے قونصلر اور سفارتی اہلکار موجود تھے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ آئی ای ڈی کا دھماکہ تھا۔فرانس کی جانب سے بم حملے کو بلا جواز اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔یونانی حکام کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ دھماکے میں ایک یونانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز متحرک ہوگئی،مکہ مکرمہ کے گورنر  کے ترجمان سلطان الدوسری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ واقعہ فرانسیسی قونصل جنرل کی موجودگی میں منعقد تقریب کے دوران پیش آیا، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے غیرمسلم قبرستان کو گھیرے میں لیکر صورتحال پر قابو پالیا۔

 واقعے میں یونانی قونصل خانے کے اہلکار اور سعودی سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے سکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ کا الخواجات قبرستان دو سو سے پانچ سو سال قدیم ہے،۔

قبرستان میں عالمی جنگوں میں شریک فوجیوں سمیت برطانوی اور پرتگالی فوجی کی آرام گاہیں ہے،جدہ میں کئی صدیوں کے دوران ہلاک ہونے والے غیر مسلم افراد کو بھی اسی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی،قبرستان شاہراہ حائل کو شاہراہ شاہ فہد سے ملانے والی کراسنگ پر واقع ہے،  قبرستان کی دیکھ بال اور فنڈنگ مغربی سفارتخانے کرتے آئے ہے۔