اداکارہ ریما کی نقلی مونچھ اور داڑھی کیساتھ سوشل میڈیا پرتصویر وائرل،مداحوں کے تبصرے

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نینقلی مونچھ اور داڑھی کیساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مداحوں کو ان کو پہچاننے میں مشکل پیش آئی

ریماخان کی تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی چارمنگ ریما موجود ہیں جنہوں نے نقلی مونچھ اور داڑھی لگارکھی ہے اور منفرد لباس پہنے سردار جی لک میں نظر آرہی ہیں۔

ریما کی تصویر دیکھ کر ان کے مداحوں کو بھی انہیں پہچاننے میں مشکل ہوئی۔ریما نے اس تصویر کے کیپشن میں یہ تو نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ روپ کیوں اختیار کیا لیکن اسے اپنے دوستوں کے ساتھ گزارا بہترین وقت قرار دیا۔

ریماخان کی تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔