لاہور اور کراچی کے بعد پشاور ائیر پورٹ بھی ملک کا خطرناک ائیرپورٹ بن گیا ہے جس سے مسافروں کی زندگی کو خطرات سمیت طیاروں کی مرمت کے اخراجات ناقابل برداشت ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے پشاور ائیر پورٹ کے منیجر کی جانب سے ڈی سی پشاور کولکھے گئے خط میں ہوائی اڈے کے اطراف میں گندگی کا باعث بننے والے ریستوران ،دکانوں اور غیر ذمہ دارعناصرکے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر پر منڈلانے والے پرندوں کی طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات سے جہاں ایک طرف طیاروں کوناقابل برداشت نقصان پہنچ رہے ہیں وہیں پہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے