برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی جگہ ملی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔
دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میںوزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو نالج (علم) کی کیٹیگری میں جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور اب انہوں نے 2020 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست میں فِن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مرین سمیت مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 100 خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔