بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 20 ماہی گیروں سمیت 24 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، انھیں دوہفتوں کے لیے ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب بنائے گئے کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائیگا، واہگہ بارڈر پر ہی ان قیدیوں کے کوروناٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔
واضح رہے کہ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک مزید گروپ جمعرات 26 نومبر کو واپس وطن پہنچے گا۔