کے ٹی ایچ ہلاکتوں کی تحقیقات ہونگی، عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے، خیبر پختونخواحکومت  

پشاور: وزیر صحت خیبر پختونخوا  تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعے کی تحقیقات ہوں گی عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

عوام کو  حقائق  سے آگاہ کریں گے،عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،نظام میں بہتری کیلئے مزید بہتر کام کریں گے۔

مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے نظام کو بہتر کریں گے،کورونا ایس او پیز پر عمل کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور  سلیم جھگڑا نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 6جانیں ضائع ہوئیں۔

واقعے کی تحقیقات ہوں گی عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے،تحقیقات کے دوران واقعے کی تہہ تک جائیں گے،عوام کو  حقائق  سے آگاہ کریں گے،عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

نظام میں بہتری کیلئے مزید بہتر کام کریں گے،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے نظام کو بہتر کریں گے،کورونا کی پہلی لہر میں عوام نے مثالی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،کورونا کی دوسری لہر میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 90بستروں پرکورونا مریض تھے،دیگر ہسپتالوں میں بھی 100سے زائد کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔کورونا ایس او پیز پر عمل کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر صوبائی  معاون خصوصی اطلاعات  کامران بنگش نے کہا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعے کی شفاف انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے،کہیں پر بھی کوتاہی ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔