8دسمبر کو آر یا پار کا فیصلہ ہوجائیگا، مریم نواز 

 لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بہت بڑے بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، 8 دسمبرکو آر یا پار،پاکستان کے عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

 13کے جلسے میں فتح کااعلان ہوناباقی ہے،منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ کسی دبا ؤمیں نہ آئیں،سلیکٹڈ ٹولہ لاہور کے جلسے سے خوفزدہ ہے،2018کا الیکشن چوری کر کے نا اہل حکومت مسلط کی گئی۔

جی ڈی پی منفی میں چلی گئی،کسی کے کان پرجوں نہیں رینگتی، کیونکہ بندہ تابعدارہے،آج لاکھوں لوگ بیروزگارہوگئے،کسی کوکوئی تکلیف نہیں ہوئی،کیونکہ بندہ تابعدارہے۔

آج ادویات کئی گنامہنگی  ہو گئیں،لیکن کسی کوکوئی تکلیف نہیں،کیونکہ بندہ تابعدارہے،بندہ ایماندار بھی ہے اورتابعدار بھی ہے،عمران خان کانام آج سے تابعدارخان صاحب  رکھ دیناچاہیے۔

 اتوار کو سوشل میڈیاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیاکی بدولت آج نوازشریف کی آوازملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہے،پاکستان کے نوجوانوں کاکردارصرف سوشل میڈیاتک محدودنہیں ہے۔

ایک اقامہ پرمنتخب وزیراعظم کوہٹایاگیا،2018کے الیکشن چوری کرکے نالائق نااہل حکومت ہمارے سرپرمسلط کردی گئی،روزصبح خبرملتی ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی،جب روٹی 30روپے کی ہوگئی ہوتوایک گھرمیں لوگ کیسے گزاراکریں گے،گیس آ نہیں رہی لیکن بل بڑے بڑے آرہے ہیں۔

 انہوں  نے ایل این جی دیرسے منگوائی جس سے122ارب روپے کانقصان پاکستانی عوام کا ہوا،جعلی اورڈرپوک وزیراعظم دومنٹ کیلئے عوام کے اندرآکرتودکھائے،اپنے دوستوں کونوازنے کیلئے ایل این جی دیرسے منگوائی گئی۔

وزیراعظم کاکچن چلانے والے دوستوں کوفائدہ پہنچایاگیا،اس حکومت نے لاہورکے چلڈرن ہسپتال کی گرانٹ ختم کردی،جعلی حکومت نے پورے پاکستان میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔

 مریم نواز نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں نوازشریف کانام نہیں تھا،شاباش ہے نوازشریف کوانھوں  نے خود پرظلم سہہ لیا، ایک ایک جلسے کے بعدتین، تین ہزارایف آئی آر کٹتی ہیں،اپنے ارکان سے کہاہے کہ ایف آئی آرزکوہارمیں پروکرگلے میں ڈال لیں۔

جی ڈی پی منفی میں چلی گئی،کسی کے کان پرجوں نہیں رینگتی، کیونکہ بندہ تابعدارہے،آج لاکھوں لوگ بیروزگارہوگئے،کسی کوکوئی تکلیف نہیں ہوئی،کیونکہ بندہ تابعدارہے،آج ادویات کئی گنامہنگی  ہو گئیں،لیکن کسی کوکوئی تکلیف نہیں،کیونکہ بندہ تابعدارہے۔

آج ترقی کاپہیہ الٹاگھوم رہاہے،کسی کوکوئی تکلیف نہیں کیونکہ بندہ تابعدارہے،آج یورپی ممالک نے پاکستان کی پروازیں بندکردیں،لیکن کسی کوتکلیف نہ ہوئی کیونکہ بندہ تابعدارہے۔

آٹا،چینی گندم چوری ہوگئی،نہ نیب، نہ ایف آئی اے، کیونکہ بندہ تابعدار ہے،کسی نے ملک کی لاکھ خدمت کی ہولیکن تابعدار نہ ہوتووہ فارغ ہے،بندہ ایماندار بھی ہے اورتابعدار بھی ہے،عمران خان کانام آج سے تابعدارخان صاحب  رکھ دیناچاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم بہت بڑے بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،پاکستان کے عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں، 13کے جلسے میں فتح کااعلان ہوناباقی ہے،منتخب نمائندوں  سے درخواست ہے کہ کسی دبا ؤمیں نہ آئیں۔

 کہتے تھے ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پرجاتا تھاکہاں ہے وہ،عمران خان کے لوگوں کے فرنس آئل کے پلانٹس ہیں،کہتا تھا 90 روز میں کرپشن ختم کردوں گا،2018کا الیکشن چوری کر کے نا اہل حکومت مسلط کی گئی ،سلیکٹڈ ٹولہ لاہور کے جلسے سے خوفزدہ ہے۔