اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ میں نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔
حکومت و اپوزیشن کے ساتھ ملکر نیب کی طاقت میں کمی کے لیے قانون سازی کی کوشش کروں گا۔سینیٹ کسی ایک فرد کیلئے کام نہیں کرے گی، اب مقابلہ سینیٹ اور نیب کا ہے، اس کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے، لوگ نیب پر ہنس رہے ہیں اور یہ ادارہ بدنام ہورہا ہے، اب اس ادارے کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے۔
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب جس کو مرضی گرفتار کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے وزیراعظم کو نیب سے متعلق خط لکھا ہے، آرمی چیف کو بھی خط بھیجوں گا، نیب کو ہر جگہ نے نقاب کریں گے، نیب ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے۔
یہ بے نامی کام کرتے ہیں، اب نیب اور میری جنگ نہیں بلکہ نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے، نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لوگوں نے مجھے کالز کیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کررہے ہیں، سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، ہر حال میں اجلاس بلائیں گے، متاثرین کو سینیٹ میں بلائیں گے، ہم نیب کی طرح چھپے کمرے میں تحقیقات نہیں کریں گے۔متاثرین نیب سے سلوک سب کے سامنے سینیٹ کمیٹیوں میں بتائیں گے۔
سینیٹ نیب کے ذرائع آمدن چیک کرے گا، نیب کا احتساب ہوگا، میں تمام سفرا اور ممبران پارلیمان سے ملاقات کروں گا، حکومت و اپوزیشن کے ساتھ ملکر نیب کی طاقت میں کمی کے لیے قانون سازی کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب نے ظلم کیے، اس کی تحویل میں لوگ مرے۔ نیب کوایکسپوزکرنے کیلئے ایک ایک سینیٹر متحد ہے، نیب کے سٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، یہ مقابلہ سلیم مانڈوی والہ اور نیب کا نہیں، سینیٹ اورنیب کا ہے سینیٹ نیب اہلکاروں کے اثاثے بھی چیک کرے گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کسی ایک فرد کیلئے کام نہیں کرے گی، اب مقابلہ سینیٹ اور نیب کا ہے، اس کو ہر حال میں بے نقاب کریں گے۔