اسلام آباد:آزاد کشمیر کی رہائشی 2بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں، مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ عباس پور کی رہائشی 2بہنیں ثناء زبیر اور اور لائبہ زبیر غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں جہاں پر مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں بہنوں کی رہائی کیلئے ہم متعلقہ چینلز کے ذریعے بھارت سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں لڑکیا ں آئندہ روز ممکنہ طور پر واپس کردی جائیں گی۔ دفترخارجہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔