محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں سردی کی شدید لہر کا کوئی امکان نہیں، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شديد سردی کی لہر سے متعلق سوشل ميڈيا کی خبريں درست نہيں۔ تاہم اتوار 6 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
پیر سے بدھ تک بالائی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف حصوں ميں برفباری کا بھی امکان ہے۔
پیر سے منگل تک مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش ہوگی، جب کہ پیر سے بدھ تک گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات ،مری اور ژوب، کوئٹہ، قلعہ سیف