ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 55 ہزار 354 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 3 ہزار 795 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 55 ہزار 354 ہو گئی، جن میں سے 2 ہزار 539 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد4 لاکھ 20 ہزار 294 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں