کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی؛ ایک دن میں ریکارڈ 89 اموات

ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی؛ ایک دن میں89 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید89 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں