خیبر پختونخوا: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈاکٹر عالیہ سرفراز کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکیں۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔