بی آر ٹی منصوبے کے چوتھے فیڈر روٹ کا افتتاح ہو گیا 

 

پشاور: وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے بی آر ٹی منصوبے کے چوتھے فیڈر روٹ کا افتتاح کردیا۔چوتھا فیڈر روٹ ڈبگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شاہ محمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روٹ پر 10 بسیں چلائی جائیں گی، چوتھا فیڈر روٹ ڈبگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا ہے، شہریوں کوبہترین سفری سہولت میسر آئے گی۔

 انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پشاور کے جنوبی حصے اور شہر کے وسط تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔

 حیات آباد فیڈر روٹس سے یومیہ 30 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں۔ بی آر ٹی فیڈر روٹس کو شہر کی 7 مرکزی شاہراہوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، اس منصوبے سے مسافروں کو زبردست سہولت ملتی ہے۔