اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔
تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔