لاہور: پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ممکنہ دہشت گردی کے حملے کا خدشہ ہے لاہور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مریم نواز اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔
پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثنااللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔
پولیس الرٹ کے مطابق دوران جلسہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے، کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔