نیلم منیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ، خود کو قرنطینہ کرلیا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا سے متاثر ہوگئیں جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں نیلم منیر نے بتایا کہ چند روز قبل میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ، میرے تمام اہل خانہ بالکل محفوظ اور صحت مند ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ اس کو برداشت کرنا میرے اور اہل خانہ  لیے سب سے زیادہ مشکل اور چیلنجنگ ہے‘۔

نیلم منیر نے لکھا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اب اُن کی طبیعت بہت بہتر ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔