سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزاروں نے چھ رکنی بینچ پر اعتراض کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  جمعرات کو سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ بار کے وکیل لطیف آفریدی خرابی صحت کے باعث  عدالت عظمیٰ میں پیش نہ ہوسکے۔

وکیل کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ لطیف آفریدی اپنے دلائل تحریری صورت میں بھجوا دیں، بینچ کی تشکیل کی حد تک فیصلہ محفوظ کیاجاتا ہے۔

،بعد ازاں عدالت عظمی نے صدر سپریم کورٹ بارلطیف آفریدی سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مذکورہ کیس میں جسٹس قاضی فائز سمیت دیگر درخواست گزاروں نے چھ رکنی بینچ پر اعتراض عائد کیا تھا۔