وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجازشاہ شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف سیاسی شخصیت اعجاز شاہ شیرازی بھی عالمی وبا کورونا کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

 وہ کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اعجاز شاہ کو 23نومبر کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) منتقل کیاگیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز شاہ ٹھٹھہ میں شیرازی اتحاد کے سربراہ بھی تھے۔