وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں ،جو کہ ملکی معیشت کیلئے ایک اہم خوشخبری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ4 فیصد بڑھیں، اور نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔