پشاور:خیبر پختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر کورونا کی وبا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ پیتھالوجی کی سابق سربراہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے سے پشاور کے نجی ہسپتال نارتھ ویسٹ میں زیر علاج تھیں اور دوران علاج ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء نے خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علاوہ پشاور کے نجی میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی۔