اسلام آباد:پاکستان نے ڈس انفارمیشن مہم سے انکار کے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کا ای یو رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ رپورٹ میں 750جعلی میڈیا 116ممالک میں نیٹ ورک کا بتایا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ 2005سے پاکستان کے خلاف فیک نیوز کے زریعے پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم پہلے بھی بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت شیئر کر چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہومین رائٹس کونسل اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لے۔
ترجمان نے کہاکہ سوئٹرز لینڈ اور بلجیم این جی اوز کو فنڈز فراہمی معاملے کی تحقیقات کرے۔
ترجمان یورپی یونین بھی پاکستان کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر موثر کارروائی کرے۔
ترجمان نے کہاکہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کس طرح بھارت دہشت گردی اور پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کرتا ہے۔