لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوئی نادرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔
جاری کردہ بیان کے مطابق گیس کی طلب و رسد کو متوازن رکھنے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔