پی ڈی ایم کا مینا ر پاکستان پر جلسہ، مختلف قراردادیں منظور

لاہور: پاکستان ڈیمو کر یٹک کے مینا رپاکستان پر منعقدہ جلسے میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ قراردادیں پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے پیش کیں۔

 قراردادوں میں کہا گیا کہ اس عظیم الشان جلسے کے توسط سے ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اٹھارویں ترامیم وفاقیت کی علامت ہے اس کو کسی بھی صورت نہ چھیڑ اجائے اور صوبائی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے،پی ڈی ایم وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

قرارداد میں شرکاء سے پوچھا گیا کیا آپ کو موجودہ حکومت کا خاتمہ منظور ہے،آپ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو مسترد کرتے ہیں، دوبارہ انتخابات چاہتے ہو؟، مداخلت سے پاک انتخابات چاہتے ہیں؟۔

قرارداد وں میں مطالبہ کیا گیا کہ لا پتہ افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،بے گناہ ہو ں تو رہا کیا جائے اور گناہگار ہو ں تو سزا دی جائے۔

 بلوچستان کے سیکرٹری اسد اچکزئی کو اغواء کیا گیا ہے انہیں جلد سے جلد بازیاب کیا جائے، پمز ہسپتال میں آرڈننس کے ذریعے پی ڈی ایم کے ڈاکٹروں اورملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ہم اس کی  مذمت کرتے ہیں اس آرڈیننس کو واپس لیا جائے۔

گوادر شہر کے اردگرد باڑ لگائی گئی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اسے جلد سے جلد ہٹایا جائے۔ہم سیاسی اور عمرانی کورونا کو نہیں مانتے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے ایک ہیں۔پنجاب کا وزیر اعلیٰ ابھی جلسہ شروع نہیں ہوا تو کہتا ہے کہ جلسہ ناکام ہو گیا، آج وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہے جو نہ سن سکتا ہے اورنہ دیکھ سکتا ہے۔