لاہور:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی اور ٹیسٹ کروانے پر کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری ایک پیغام میں لوگوں سے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔
واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
رواں سال حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا جو 23 مارچ 2021 کو دیا جائے گا۔
گزشتہ سال وہ عارضہ قلب کے باعث بھی ہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے اور انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔
یکم جنوری 2019 کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔