اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جلسے مجھے بلیک میل کرنے کے لئے کئے ہیں قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دوں گا،میرا واضح پیغام ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا.
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بے تحاشہ پیسہ وقت اور ٹائم لگا دیا ہے،ان کی سیاسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،یہ لوگ جلسے کرکے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں
ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ انہوں نے جو دولت قوم سے لوٹی ہے ان کو معاف کرکے ان کو این آر او دوں،لیکن میرا واضح پیغام ہے کہ انہیں کبھی این آر او نہیں ملے گا۔
وہ جو بھی منصوبہ بنا لیں کبھی ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،ان لوگوں کو عوام کا مفاد اور زندگی عزیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں اور ان کے تحفظ کو ہرچیز سے مقدم رکھونگا