پشاور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور لیڈی ڈاکٹر نے جاں بحق ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد30 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی جان کی بازی ہارنے والی لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا۔
لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی نصیر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں۔
پروفیسر ڈاکٹر الماس آفریدی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لیے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب تک 30 ڈاکٹروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔