کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کردیا۔
مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بلاول ہاؤس بھیجا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ امریکا روانگی سے قبل استعفیٰ جمع کرا کے گئے ہیں۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ اور اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت ہے۔
پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے نام لکھا ہے۔