بلاول کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

 

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور جیل میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی۔

انہوں نے مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ نے بھی شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔