اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی انکوائری کے معاملے میں 5 افراد کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
نیب دستاویز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے اثاثہ جات انکوائری میں 5 افراد کو بدھ کو پیشی کیلئے نیب آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق طلب کیے گئے 5 افراد میں سے 3 کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا تعلق لکی مروت سے ہے۔
نیب حکام نے واضح طور پر کہا کہ طلب کیے گئے پانچوں افراد اگر پیش نہ ہوئے تو اس صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔