وفاقی حکومت نے پرائمری سطح تک ایک قومی نصاب تیار کرلیا

لاہور: وفاقی حکومت نے ایک قومی نصاب تیار کرنے کے بعد صوبائی حکومتوں کواپنی ضروریات کے مطابق کتابیں شائع کرنے کیلئے کہہ دیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یکساں قومی نصاب پر مبنی نئی کتب نئے تعلیمی سیشن کے آغاز میں متعارف کروائی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے مرحلہ وار اس منصوبے پر عمل درآمد کا ارادہ ہے اور سال 2021 کے سیشن کے دوران پرائمری کی سطح تک یہ نصاب متعارف ہوگا۔

 اس کے بعد 2022 میں سیکنڈری کی سطح اورآخری مرحلے میں نئے نصاب کو نویں سے 12 جماعت کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئے نصاب کی روشنی میں کتب کی اشاعت شروع کریں۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کووڈ 19 کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن واپس اپریل کے بجائے اگست میں شروع کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

 تاہم انہوں نے کہا کہ آیا سیشن اپریل میں شروع ہو یا اگست میں ہم ایک قومی نصاب متعارف کروانے کے لیے تیار ہیں۔