لاہور:شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہارڈ لائن لینے کے بجائے حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق جیل میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہارڈ لائن لینے کے بجائے حکومت سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور حکومت پر مرحلہ وار پریشر بڑھانے کی پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے فوری استعفے دینے کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ آخری آپشن ہے لہٰذا اسمبلیوں میں فوری استعفے پیش کرنے سے متعلق ہارڈ لائن نہ لی جائے بلکہ مسلم لیگ(ن)کی طرح پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی سے استعفے لے لیں اور مناسب وقت پر استعمال کریں۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ساتھیوں کے ساتھ شہبازشریف کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔