راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35 سالہ نائیک شاہ جہان اور 21 سالہ سپاہی حمید شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی میں دشمن کا بھاری مالی وجانی نقصان ہوا ہے۔